کوٹری سٹیشن پربولان ایکسپریس کاانجن پٹڑی سے اترگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوٹری سٹیشن پربولان ایکسپریس کاانجن پٹڑی سے اترگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوٹری سٹیشن پربولان ایکسپریس کاانجن پٹڑی سے اترگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

کوٹری(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹری سٹیشن پربولان ایکسپریس کاانجن پٹڑی سے اترگیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیوعملہ نے بولان میل کودوسرا انجن لگا کر کوئٹہ روانہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد کراچی سے کوئٹہ جانے والے بولان ایکسپریس کاانجن  کوٹری سٹیشن پر پٹڑی سے اترگیا،حیدرآباد واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،انجن ٹریک پرلانے کیلئے ریسکیوعملہ حیدرآبادسے روانہ کیا گیا اور کچھ دیر بعد ریسکیوعملہ نے بولان میل کودوسرا انجن لگا کر کوئٹہ روانہ کردیا۔ٹریک پر ریلوے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی ،بولان ایکسپریس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /حیدرآباد