احتساب شروع ہوتے ہی کاروباری سیاستدانوں نے ایساکون سا کام کیا کہ معیشت بد حال ہوگئی؟ سینئر تجزیہ کار کا خوفناک دعویٰ

احتساب شروع ہوتے ہی کاروباری سیاستدانوں نے ایساکون سا کام کیا کہ معیشت بد ...
احتساب شروع ہوتے ہی کاروباری سیاستدانوں نے ایساکون سا کام کیا کہ معیشت بد حال ہوگئی؟ سینئر تجزیہ کار کا خوفناک دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ بڑے کاروباری افراد سیاست سے وابستہ ہیں ، سندھ اور پنجاب میں بڑے بڑے کاروباری گروپس سے وابستہ افراد بڑے سیاستدان بھی ہیں ، اس لئے جب ہمارے ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوا تو سیاست سے جڑے بڑے کاروباری حضرات نے اپنا پیسہ معیشت سے نکال لیاتھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ حکومت وقت ایک فضاءمہیا کرتی ہے ، معیشت نہیں چلاتی ، معیشت صرف نجی طور پر کاروباری افراد چلاتے ہیں ، حکومت کا کام ہے کہ کاروبارکیلئے سازگار ماحول مہیا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ بڑے کاروباری افراد سیاست سے وابستہ ہیں ، سندھ اور پنجاب میں بڑے بڑے کاروباری گروپس سے وابستہ افراد بڑے سیاستدان بھی ہیں ، اس لئے جب ہمارے ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوا تو سیاست سے جڑے بڑے کاروباری حضرات نے اپنا پیسہ معیشت سے نکال لیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...