کراچی میں گرمی کاراج برقرار، گرمی کی حالیہ لہرایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان

کراچی میں گرمی کاراج برقرار، گرمی کی حالیہ لہرایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان
کراچی میں گرمی کاراج برقرار، گرمی کی حالیہ لہرایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی حالیہ لہر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، شہر  اتوارکو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا،محکمہ موسمیات نے کراچی میں شہریوں کو ایسی خبر سنا دی ہے کہ گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کے چہرے مرجھا جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج(اتوار کو)بھی موسم گرم اور مرطوب رہا، ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے ذیادہ محسوس کی جائے گی تاہم دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جس کے باعث موسم قدرے قابل قبول رہا۔شدید گرمی کے باعث ماہرین نے شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے منع کیا ہے تاہم باہر نکلنے کی صورت میں سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر اور پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرمی کی حالیہ لہر مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ماہرین کے مطابق گرمی میں جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے ملبوسات کا استعمال کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی