دنیا کے دو امیر ترین آدمی بل گیٹس اور وارن بفٹ ریسٹورنٹ میں ’ویٹر‘ بن گئے، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

دنیا کے دو امیر ترین آدمی بل گیٹس اور وارن بفٹ ریسٹورنٹ میں ’ویٹر‘ بن گئے، ...
دنیا کے دو امیر ترین آدمی بل گیٹس اور وارن بفٹ ریسٹورنٹ میں ’ویٹر‘ بن گئے، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کسی ریسٹورنٹ میں جائیں اور وہاں دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور وارن بفے بطور ویٹر آپ کو کھانا پیش کرنے آجائیں تو آپ کے احساسات کیا ہوں گے؟ یہ کوئی خیالی بات نہیں بلکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں واقعی یہ واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں بل گیٹس اور وارن بفے ’ڈیری کوئین‘ نامی فاسٹ فوڈ چین کے ایک ریسٹورنٹ میں پہنچ گئے اور وہاں ویٹر بن کر لوگوں کو آئس کریم اور کھانا پیش کرتے رہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بل گیٹس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اور وارن بفے کو ریسٹورنٹ کے اندر آتے، ویٹرز کا لباس پہنتے اور پھر لوگوں کو آئس کریم اور کھانے کی اشیاءپیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’ڈیری کوئین‘ ایک امریکی چین ہے جوملٹی نیشنل کمپنی ’برکشائر ہیتھ اوے ‘ (Berkshire Hathaway) کی ملکیت ہے، جس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خود وارن بفے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...