آدمیوں کو بیگم کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند ہوتا ہے یا اپنے بہترین دوست کے ساتھ؟ سائنسدانوں نے مردوں کا سب سے بڑا راز افشا کردیا

آدمیوں کو بیگم کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند ہوتا ہے یا اپنے بہترین دوست کے ...
آدمیوں کو بیگم کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند ہوتا ہے یا اپنے بہترین دوست کے ساتھ؟ سائنسدانوں نے مردوں کا سب سے بڑا راز افشا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمیوں کو اپنی بیگمات کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند ہوتا ہے یا اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ؟ اب ایک تحقیقاتی سروے میں سائنسدانوں نے مردوں کا سب سے بڑا راز افشا کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیقاتی سروے میں 54فیصد مردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی یا گرل فرینڈ کی نسبت اپنے بہترین دوست کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کریں گے۔
1500مردوں پر مشتمل اس سروے میں شامل 44فیصد مردوں نے کہا کہ ان کا اپنی بیویوں کے ساتھ اس بات پر جھگڑا ہو چکا ہے کہ وہ بیویوں کو کم وقت دیتے ہیں اور اپنے بہترین دوستوں کو زیادہ۔ سروے کے نتائج میں ماہرین نے بتایا کہ ”اوسطاً مردوں کے پانچ دوست ہوتے ہیں جنہیں وہ ہفتے میں تین بار ملتے ہیں اور اکثر مردوں کے لیے دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کی یہ تعداد ناکافی ہے۔ سروے میں 27فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہفتے میں زیادہ بار ملنا چاہتے ہیں۔“ ان اعدادوشمار کے ساتھ جب مردوں سے پوچھا گیا کہ انہیں ان کے دوست زیادہ جانتے ہیں یا ان کی بیویاں تو انہوں نے اس سوال کا الٹ جواب دیا۔84فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی بیویاں زیادہ بہتر جانتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -