بیوی کی راکھ دریا میں پھینکنے کے چکر میں آدمی کی اپنی جان چلی گئی

بیوی کی راکھ دریا میں پھینکنے کے چکر میں آدمی کی اپنی جان چلی گئی
بیوی کی راکھ دریا میں پھینکنے کے چکر میں آدمی کی اپنی جان چلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص اپنی آنجہانی بیوی کی راکھ جھیل میں پھینکنے گیا جہاں خود اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 10ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاس انڈیانا میں پیش آیا ہے جہاں 88 سالہ رالف میاٹا نامی شخص اپنی بیوی کی راکھ ناردرن انڈیانا نامی جھیل میں پھینکنے کے لیے گیا۔ اس کا ایک دوست بھی اس کے ہمراہ تھا۔ دونوں ایک کشتی پر بیٹھ کر جھیل میں گئے جہاں راکھ جھیل میں انڈیلتے ہوئے رالف کشتی سے باہر پانی میں گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق رالف کے دوست نے اسے کھینچ کر واپس کشتی میں ڈالا لیکن تب تک وہ بے ہوش ہو چکا تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اس کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رالف کی موت ہارٹ اٹیک آنے کے باعث ہوئی اور وہ ممکنہ طور پر جھیل میں بھی ہارٹ اٹیک آنے کے باعث ہی گرا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -