دنیا کا وہ شہر جہاں صرف ایک شہری مقیم ہے، یہاں زندگی کیسی ہے؟ تفصیلات جان کر یقین نہ آئے

دنیا کا وہ شہر جہاں صرف ایک شہری مقیم ہے، یہاں زندگی کیسی ہے؟ تفصیلات جان کر ...
دنیا کا وہ شہر جہاں صرف ایک شہری مقیم ہے، یہاں زندگی کیسی ہے؟ تفصیلات جان کر یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر انسانوں سے آباد ہوتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک شہر ایسا ہے جس میں صرف ایک شخص آباد ہے۔ اس شہر کا نام ’مونووی‘ (Monowi)ہے جو بوائیڈ کاﺅنٹی میں واقع ہے۔ 2010ءکی امریکی مردم شماری کے مطابق اس شہر کی آبادی صرف ایک شخص پر مشتمل ہے اور یہ امریکہ کا واحد شہر ہے جس میں صرف ایک شخص بستا ہے۔ غالباً یہ اس حوالے سے دنیا کا بھی واحد شہر ہی ہو گا۔

مونووی ایک مقامی امریکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’پھول‘ کے ہیں۔ اس شہر میں جنگلی پھول بہت زیادہ اگتے ہیں، چنانچہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس شہر کانام اسی نسبت سے پڑا ہے۔ یہ شہر 1902ءمیں قائم کیا گیا تھا۔ اس میں ایک ڈاک خانہ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ 1930ءکی دہائی میں اس شہر کی آبادی اس شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی جو صرف150نفوس پر مشتمل تھی۔ یہ آبادی بھی آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی گئی۔ 2000ءکی مردم شماری میں یہاں صرف2لوگ آباد تھے اور اب صرف ایک آدمی یہاں رہتا ہے۔ اس شہر میں ایک لائبریری ہے جس میں پانچ ہزار کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر تمام سہولیات بھی موجود ہیں لیکن دورافتادہ علاقے میں ہونے کی وجہ سے یہاں آ کر کوئی بسنا پسند نہیں کرتا، چنانچہ یہ خالی ہی پڑا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس