کیا آپ کو معلوم ہے آپ کی ناک ایک طرف سے ہر وقت بند کیوں رہتی ہے؟ وہ انتہائی حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری ناک کی ایک طرف ہر وقت بند رہتی ہے، جس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے۔
ویب سائٹ mentalfloss.com کے مطابق ہماری ناک کی ایک سائیڈ ہمیشہ بند رہنے کی وجہ یہ ہے کہ ناک کی دونوں اطراف کبھی بھی ایک ساتھ برابر کام نہیں کرتیں۔ ایک وقت میں ایک سائیڈ کام کرتی ہے اور پھر وہ دوسری سائیڈ کو آرام کا وقت دیتی ہے اور خود کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔
جب ناک کی ایک سائیڈ کام کر رہی ہو تو دوسری سائیڈ سے انتہائی معمولی سانس اندر جاتی اور باہر آتی ہے اور یہ اس سائیڈ کے آرام کا وقت ہوتا ہے۔ ہمارے جسم میں ایک عصبی نظام ہے جو ہمارے دل کی دھڑکن، نظام انہضام، نظام تنفس اور تمام وہ جسمانی افعال جنہیں ہم شعوری طور پر کنٹرول نہیں کرتے، ان کا خیال رکھتا اور انہیں منظم رکھتا ہے۔ یہی نظام ہر چند گھنٹے بعد ہماری ناک کی ایک سائیڈ کو بند اور دوسری کو چالو کر دیتا ہے۔