آگ میں زندہ رہنے والی مچھلیاں، وہ انتہائی حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں

آگ میں زندہ رہنے والی مچھلیاں، وہ انتہائی حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں
آگ میں زندہ رہنے والی مچھلیاں، وہ انتہائی حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر شخص جانتا ہے کہ مچھلیاں پانی میں رہتی ہیں اور اگر کسی کو کہا جائے کہ کچھ مچھلیاں آگ میں بھی رہتی ہیں تو وہ آپ کو احمق کہے گا لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ یہ انہونی بھی اس دنیا میں ہو رہی ہے۔

نیشنل جیوگرافک کے مطابق بحرالکاہل میں ایک ’کیواچی‘ (Kavachi)نامی آتش فشاں پہاڑ ہے جو سمندروں میں موجود تمام آتش فشاﺅں سے زیادہ متحرک ہے اور اکثر لاوا اگلتا رہتا ہے۔ لاوے کے باعث ان سمندری حدود میں جہاں ایک طرف پانی انتہائی گرم رہتا ہے وہیں آگ جیسا لاوا بھی موجود ہوتا ہے اور کچھ شارک مچھلیاں ہیں جو اس پانی میں رہتی ہیں۔

نیشنل جیوگرافک پر نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ مچھلیاں صرف آتش فشاں کے اردگرد ہی نہیں بلکہ اس کے دہانے کے اوپر بھی چلی جاتی ہیں جہاں سے آتش فشاں آگ اگل رہا ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم 2015ءسے اس آتش فشاں اور اس کے پاس رہنے والی شارک مچھلیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”یہ شارک مچھلیاں آتش فشاں کے لاوے میں کیسے زندہ ہیں، یہ بات ہمارے لیے بھی بہت حیرت کا باعث ہے۔ یہ آتش فشاں کے اندر تک گھس جاتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہ زندہ نہیں نکل سکیں گی لیکن اگلے ہی لمحے وہ صحیح سلامت واپس نکل آتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس