حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، انتہائی شرمناک اعدادوشمار سامنے آگئے، دیکھ کر ہر پاکستانی کے پسینے چھوٹ جائیں

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، انتہائی شرمناک اعدادوشمار سامنے آگئے، دیکھ کر ...
حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، انتہائی شرمناک اعدادوشمار سامنے آگئے، دیکھ کر ہر پاکستانی کے پسینے چھوٹ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے، جو ایسی ناقص رہی کہ جان کر پاکستانیوں کے پسینے چھوٹ جائیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق رواں ماہ ختم ہونے والے مالی سال میں تحریک انصاف کی حکومت کا بھی لگ بھگ ایک سال مکمل ہورہا ہے۔ اس مالی سال میں گزشتہ حکومت نے پاکستان کی شرح نمو کا ٹارگٹ 6.3فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن اس کے فوری بعد تحریک انصاف کی حکومت آ گئی جس کی کارکردگی ایسی ناقص رہی کہ شرح نمو اس وقت کی موجودہ سطح سے بھی کہیں نیچے گر گئی اور اس مالی سال کے اختتام تک 3.3فیصد رہ گئی ہے۔
گزشتہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے انڈسٹریل سیکٹر کی ترقی کا ٹارگٹ 7.6فیصد طے کیا تھا لیکن سال کے اختتام تک اس سیکٹر میں ترقی کی بجائے تنزلی ہوئی اور وہ منہ کے بل گرتا ہوا 1.4فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ سروس سیکٹر کا ہدف 6.5فیصد تھا لیکن اس میں صرف 4.7فیصد ترقی ہوئی۔ زراعت کے سیکٹر میں ترقی کا ہدف 3.8فیصد تھا لیکن اس میں صرف 0.8فیصد ترقی ہوئی۔ صرف ایک سیکٹر ایسا تھا جس میں ٹارگٹ سے زیادہ ترقی ہوئی اوریہ لائیو سٹاک کا سیکٹر تھا۔ اس کا ہدف 3.8فیصد مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس میں ترقی 4فیصد رہی۔