وزیراعظم نے بجٹ میں غریب طبقے کیلئے معاشی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک نے ملاقات کی ، اس موقع وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایات جاری کیں۔
جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات میں معاشی ٹیم کو ہدایت کی کے غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے اور بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کے پیش نظر بنایا جائے، اس موقع پر چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی اور دیگر معاشی ماہرین بھی موجود تھے ۔معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی اور انہیں بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ اور اہداف سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔
عمران خان نے بجٹ تیاری اور ممکنہ حجم سے متعلق معاشی معاہرین سے مشاورت کی جب کہ مشیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر ن کی جانب سے وزیراعظم کو تجاویز پیش کی گئیں۔