ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری، اتوار کو کس شہر میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور پیر کو سورج کتنی آگ برسائے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خوفناک پیشگوئی کردی

ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری، اتوار کو کس شہر میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور پیر ...
ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری، اتوار کو کس شہر میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور پیر کو سورج کتنی آگ برسائے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خوفناک پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کے روز بھی ملک بھر میں شدید گرمی پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز بلوچستان کا شہر تربت سب سے گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، یہاں پیر کو بھی 49 ڈگری درجہ حرارت رہے گا جبکہ منگل کو موسم کی شدت میں نہ ہونے کے برابر کمی آئے گی اور پارہ 48 ڈگری تک جائے گا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کے 41 ، پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 43، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 45 ، سندھ کے دارالخلافہ کراچی اور بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -