حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی :چیف جسٹس آف پاکستان

حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی :چیف جسٹس آف پاکستان
حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی :چیف جسٹس آف پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ حکو مت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ۔

جیونیوز کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی میں کیمبرج یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے یہاں پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں ، وہ انصاف کریں گے ، حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی۔
ایک غیر ملکی کے سوال پر چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا میں دو ریاستیں مذہب کے نام پر بنیں ، ان میں ایک پاکستان اور دوسری اسرائیل ہے ،دو نئی ریاستیں ایک جنوبی سوڈان اور دوسری مشرقی تیمور عیسائی ریاستیں بنیں۔انہوں نے کہا کہ مجرم کو سزا دیتے وقت اسکی فیملی اور ان کے حالات کومدنظر رکھنا چاہئے ، پاکستان میں مارشل لا، جمہوریت اور دیگر نظام آنے کے باوجود آج تک قانون کی حکمرانی کیلئے جدو جہد کررہے ہیں، انصاف کی فراہمی کی بہتری کیلئے ماڈلز کورٹس کے بہتری نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں نظام پوری طرح کام نہ کررہاہو تو اس میں عدلیہ کا کوئی قصور نہیں ہے ، ہمارا معاشرہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوبرقرار رکھنے کیلئے جدو جہد کررہاہے ، انصاف کا تقاضاہے کہ تمام حالات مدنظر رکھے جائیں، ایک وکیل کی قانون سے آگاہی بھی ضروری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -