’میں گھر واپس پہنچنے والا ہوں‘دبئی میں مقیم پاکستانی کا گھر والوں کو فون لیکن پھر چند منٹ بعد ہی اس کی اچانک موت کی افسوسناک خبر آگئی

’میں گھر واپس پہنچنے والا ہوں‘دبئی میں مقیم پاکستانی کا گھر والوں کو فون ...
’میں گھر واپس پہنچنے والا ہوں‘دبئی میں مقیم پاکستانی کا گھر والوں کو فون لیکن پھر چند منٹ بعد ہی اس کی اچانک موت کی افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک پاکستانی نے گھر والوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ جلد گھر واپس پہنچنے والا ہے لیکن چند منٹ بعد ہی اچانک اس شخص کی موت کی افسوسناک خبر اس کے گھر پہنچ گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق شہزاد خان نامی اس شخص نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل پاکستان میں اپنے گھر والوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ واپس آ رہا ہے لیکن اس کال کے 40منٹ بعد ہی اس بس کو حادثہ پیش آ گیا جس میں وہ سوار تھا اور اس خوفناک حادثے میں شہزاد خان کی موت واقع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہزاد خان کا کزن کلم الدین شاہ بھی دبئی میں مقیم تھا جس نے حادثے اور شہزاد کی موت کی خبر اس کے خاندان کو دی۔ کلیم شاہ نے بتایا کہ ”مجھے معلوم نہیں تھا کہ شہزاد خان گھر بتا چکا ہے کہ وہ واپس آ رہا ہے، چنانچہ میں نے فوری طور پر گھر والوں کو اس کی موت کے بارے میں بتانا مناسب نہ سمجھا اور کچھ کزنز کو اس واقعے کے متعلق بتادیا۔ تاہم اس کے گھر والے رات گئے تک اس کا انتظار کرتے رہے۔ اس کا فون چونکہ بند ہو چکا تھا لہٰذا انہوں نے اس کے گھر نہ پہنچنے پر مجھے فون کیا، تب میں نے انہیں بتایا کہ شہزاد خان اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ شہزاد کی والدہ کو یہ خبر سن کر شدید جھٹکا لگا۔ وہ یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھی کہ اس کا بیٹا مر چکا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق 35سالہ شہزاد خان گھر کا واحد کفیل تھا ۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔ اس کے ایک بچے کی عمر 4سال اور ایک کی 1سال ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -