وفاقی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کی زبانوں سے ترقی محض بریکنگ اور ہیڈ لائنز تک ہی محدود ، اسکا عملی طور پر کوئی وجود نہیں:وقارمہدی

وفاقی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کی زبانوں سے ترقی محض بریکنگ اور ہیڈ لائنز تک ...
وفاقی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کی زبانوں سے ترقی محض بریکنگ اور ہیڈ لائنز تک ہی محدود ، اسکا عملی طور پر کوئی وجود نہیں:وقارمہدی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ قومی اقتصادے سروے رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستانی سیاست کی بدترین اور ناکام ترین حکومت کے طور پر عیاں ہوگئی ہے ، وفاقی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کی زبانوں سے ترقی محض بریکنگ اور ہیڈ لائنز تک ہی محدود ہے اسکا عملی طور پر کوئی وجود نہیں ہے۔

 اپنے بیان میںوقار مہدی  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صنعتی ترقی، معیشت، ایکسپورٹ ، زراعت ، مینوفیکچرنگ سمیت اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ بلند وبانگ دعوے کرنے والے اورماہر معاشیات کی ٹیم کا چرچا الاپانے والے خاموش تماشائی بنے بیٹھے عوام سے جینا کا حق بھی چھینتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے اپنے ہی نعروں اور زبان کی عزت نہیں رکھی وہ ملک و قوم کی فکر کیسے کرسکتی ہے ؟پی ٹی آئی نے ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ سے ’’اب نالائق چلے ،نا اہل چلے‘‘ والے سب کچھ تباہ و برباد کرتے چلے جارہے ہیں،وفاقی حکومت نے جس طرح ایک سال میں مہنگائی کا سونامی برپا کیا اور ترقی کی شرح 3;46;3 فیصد تک گرا دی جبکہ مہنگائی 9;46;1 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ان حالات میں معیشت کا دیوالیہ یقینی ہوتا جارہا ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی اور تباہی اس کی کرنسی اور معیشت سے شروع اور ختم ہوتی ہے۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی