قمر زمان کائرہ نے حکومت کو مزاحمت سے بچنے کیلئے انتہائی صائب مشور ہ دیدیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ،اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت کوزبر دست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
اے آروائی نیوز کے مطابق اقتصادی سروے پر رد عمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ،اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت کوزبر دست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ، دباﺅ پر صنعتوں کیلئے گیس سستی اور عام صارف کیلئے مہنگی کردی گئی ہے ،غریب عوام خود نااہل حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چن چن کر ایسے ٹیکس لگائے جارہے ہیں جن کا اثر غریبوں پر آئے گا ، آنیوالا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ بحران اور عدم استحکام سے بچناہے تو حکومت غریب دشمنی سے بعض آجائے ،سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسی کی ناکامی کا کھلا اعلان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نا اہل حکومت کے خلاف جلد متفقہ لائحہ عمل اپنائے گی ۔