مریم نواز کی اپنے چچا شہباز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، نواز شریف کی صحت اور اہم سیاسی امور پر گفتگو

مریم نواز کی اپنے چچا شہباز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، نواز شریف کی صحت ...
مریم نواز کی اپنے چچا شہباز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، نواز شریف کی صحت اور اہم سیاسی امور پر گفتگو

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے جاتی عمرا میں مریم نواز کی ملاقات ،نواز شریف کی صحت ،اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم سیاسی امور پر گفتگو ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران مریم نواز نے شہبازشریف کو  نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا، مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے فیملی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور پارٹی میں متحرک کردار پر مریم کو سراہا اور 28 مئی یوم تکبیر کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مریم نواز کو شاباش دی۔شہباز شریف نے کہا کہ نالائق حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے، شریف فیملی پر آفتوں کے پہاڑ ضرور ہیں لیکن پہلے کی طرح مشکلات سے نکل جائیں گے، شریف فیملی متحد ہے، مخالفین باتیں کرتے رہتے ہیں جبکہ مریم نواز نے شہباز شریف سے کہا کہ پارٹی معاملات میں آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوتی رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہبازشریف نے پارٹی کا نائب صدر بننے پر مریم نوازکو مبارکباد بھی دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...