سہیل وڑائچ نے آصف زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا

سہیل وڑائچ نے آصف زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا
سہیل وڑائچ نے آصف زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ نیب آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرے گی جب تک ان کے خلاف کوئی عدالتی حکم نہ آجائے ، حکومت چاہتی ہے کہ اس حوالے سے عدالت کی طرف سے کوئی فیصلہ آئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت معیشت خراب ہے لیکن لوگوں کو اب بھی امید ہے کہ شائد کوئی ریلیف مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرے گی جب تک ان کے خلاف کوئی عدالتی حکم نہ آجائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدالت کی طرف سے کوئی فیصلہ آئے کیونکہ نواز شریف اور آصف زرداری کو اکٹھے قید کردینا ، اتنی سمجھ تو تحریک انصاف میں ہے ، البتہ عدالتوں کی طرف سے کوئی فیصلہ آجائے تو پھر تو حکومت کے پا س یہ توجیح ہوتی ہے کہ یہ عدلیہ نے کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت کے پاس دو تین ماہ ہیں کہ وہ معاملات کو اس نہج تک نہ پہنچنے دے کہ عوام باہر نکلیں، اچانک تحریک نہیں چلتی بلکہ اس کے پیچھے ایک پس منظر ہوتاہے اور یہ پس منظر ابھی بن رہاہے لیکن عروج تک نہیں پہنچا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کلاءسے ڈر ہے جبکہ سیاسی پارٹیاں تقسیم ہیں ،حکومت کو کوئی ایسی مشکل نظر نہیں آرہی کہ حکومت چلی جائیگی البتہ مشکل وقت ضرور ہوگا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...