اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا،امید ہے شہبا زشریف اب عدالت میں بھی سچ بولیں گے: صمصام بخاری

اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا،امید ہے شہبا زشریف اب ...
اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا،امید ہے شہبا زشریف اب عدالت میں بھی سچ بولیں گے: صمصام بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف خوب جانتے ہیں کہ وہ کیوں واپس آئے ہیں؟انہوں نے قوم پر کوئی احسان نہیں کیا کیا بلکہ ہر شہری کا قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ضروری ہے،اب دونوں بھائیوں کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے اور اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا۔

 شہباز شریف کی پاکستان واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے  سیدصمصام بخاری نے کہا کہ امید ہے شہبا ز شریف اب عدالت میں بھی ضرور سچ بولیں گے،  اب دونوں بھائیوں کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے اور اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ باقی مفروروں کو بھی پاکستان آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ بغلیں نہ بجائے،عوام اُن کی حقیقت بخوبی جانتے ہیں،عوام آشیانہ،صاف پانی اور دیگر سوالات کے جواب مانگتے ہیں ۔سید صمصام بخاری نے کہا کہ شریف فیملی نے عوام اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے،ان کا دامن صاف ہے تو احتساب کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں اورپی ٹی آئی عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ پر پورا اترے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...