بھارت رواں ماہ پاکستان کیخلاف کونسی مذموم حرکت کرنے جارہاہے ؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خبر دار کردیا

بھارت رواں ماہ پاکستان کیخلاف کونسی مذموم حرکت کرنے جارہاہے ؟ وزیر خارجہ شاہ ...
بھارت رواں ماہ پاکستان کیخلاف کونسی مذموم حرکت کرنے جارہاہے ؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خبر دار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے فورم پر پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے ، پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہاہے ، بھارت رواں ماہ امریکہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کرے گا ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دشمن ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتاہے ، مکار دشمن او آئی سی میں بھی گھس گیا جہاں اسے منہ کی کھانا پڑی ، او آئی سی کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیاہے ، آج بھارت کشمیر پر بات کرنے کیلئے مجبور ہور ہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے فورم پر پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے ، پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہاہے ، بھارت رواں ماہ امریکہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کرے گا ، عمران خان 14جون کو روسی صدر کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کریں گے ۔

انہوں نے کہا دس ماہ میں اندرونی و بیرونی محاذ پر چیلنجز کا سامنا ہے ، ہمیں حکومت میں آئے ابھی دس ماہ ہوئے ہیں، ان دس ماہ میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فروری میں قوم 1965کی طرح متحدہ دیکھا ، بھارتی جارحیت کے کیخلاف قوم اکٹھی ہوگئی تھی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرکے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے ، تحریک انصاف کے خوف اور احتساب سے بچنے کیلئے یہ لوگ ایک ہورہے ہیں، آج یہ لوگ سرمایہ کاری کوروکنا اور روز گار کے مواقع ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دس ماہ پہلے ایک دوسرے کے دست و گریباں تھے آج ان کو کیا ہوگیاہے ؟ جو یہ اکٹھے ہوکر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -