عمران خان اور ان کے معاونین کے علاو ہ سب غیر متعلقہ ہوگئے ہیں، ایاز امیر کا تہلکہ خیز تجزیہ

عمران خان اور ان کے معاونین کے علاو ہ سب غیر متعلقہ ہوگئے ہیں، ایاز امیر کا ...
عمران خان اور ان کے معاونین کے علاو ہ سب غیر متعلقہ ہوگئے ہیں، ایاز امیر کا تہلکہ خیز تجزیہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ اس وقت عمران خان اور ان کے معاونین نے ایک ایسی صورتحال اختیار کرلی ہے کہ باقی سب غیر متعلقہ ہوگئے ہیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایشو تین ہیں ، پہلا ایشو شمالی وزیرستان اور بلوچستان ہے ، دوسرا ایشو سپریم کورٹ کے سامنے ہے اور تیسرا ایشو معاشی بدحالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان اور ان کے معاونین نے ایک ایسی صورتحال اختیار کرلی ہے کہ باقی سب غیر متعلقہ ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی حیثیت ثانوی ہے ، نواز شریف نے بھی اس لئے مریم نواز سے کہہ دیاہے کہ معاملات چلائیں ، اس کی وجہ وکلاءکی تحریک ہے جو وہ چودہ تاریخ سے شروع کررہے ہیں، احتساب کا عمل اب پیچھے رہ گیا ہے ، نئی صورتحال آگے آگئی ہے ، اپوزیشن اس بارے میں جو چیزیں کہہ رہی ہے کہ رکن پارلیمنٹ کو اسمبلی میں بلایاجائے تو یہ اپوزیشن کا سٹینڈ مثبت ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...