نقیب اللہ محسود کے والد بھی میدان میں آگئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ محسود نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، پاک فوج کیخلاف بات کرنیوالے پاکستان کے خلاف ہیں، نقیب کے نام پر کسی کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت نہیں دی ، ”لروبر“کے نعرے کومسترد کرتے ہیں۔
اے آروائی نیوز کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد نے کہاہے کہ جو پاک فوج کیخلاف بات کررہے ہیں، وہ در اصل پاکستان کے خلاف ہیں، چند لوگوں کے نعرے پاکستان کیخلاف ہیں ، یہ ہمارا یا تمہارا پا کستان نہیں بلکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے ،بعض افراد میرے بیٹے کے قتل پر کیسے سیاست کررہے ہیں؟اپنے بیٹے کے قتل پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات 39،39سال چلتے ہیں لیکن مجھے ایک سال میں انصاف ملتا نظر آرہاہے ، دہشت گردی عدالت نے راﺅ انوار کی ضمانت کومسترد کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نقیب کے نام پر فنڈز جمع کرنیوالوں کو اجازت نہیں دی ،اپنے علاقے میں پاک فوج کی موجودگی کی حمایت کرتے ہیں ، ہم ”لروبر“کے نعرے کومسترد کرتے ہیں، پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام مکمل کرکے امن بحال کیاہے ، مجھے پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے ۔