تجزیہ کار سلمان غنی نے حکومت کودرپیش بحران کی وضاحت کردی

تجزیہ کار سلمان غنی نے حکومت کودرپیش بحران کی وضاحت کردی
تجزیہ کار سلمان غنی نے حکومت کودرپیش بحران کی وضاحت کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ حکومت پہلے دن سے ہی بڑے بحران سے دوچار ہے اور یہ بحران ختم ہونے کی بجائے بڑھتا جارہاہے ،حکومت کی مختلف معاملات پر پوری طرح گرفت نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ملک میں اس لئے بے چینی کی صورتحال ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ متاثر ہوئے ہیں ، لوگوں کو نئی آنیوالی حکومت سے بہت سے توقعات تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دن سے ہی بڑے بحران سے دوچار ہے اور یہ بحران ختم ہونے کی بجائے بڑھتا جارہاہے ، مسائل کاسیاسی حل نکالنا چاہئے ، وزیر اعظم نے بھی یہ بات کی تھی کہ قبائلی عوام کے مطالبات اصلی ہیں،ہر مسئلہ حل کرنا فوج کا کام نہیں ہوتا بلکہ حکومت کا کام ہوتاہے کہ مسائل حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اب بجٹ پیش ہونے جارہاہے اور اس سے درجہ حرارت بڑھے گا ، ملکی سلامتی کے ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ، اس وقت حکومت کی مختلف معاملات پر پوری طرح گرفت نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...