جعلی اور خلا ئی حکومت سے قو م کو نجا ت دلا نے کے لئے جلد آخر ی وار کریں گے: مولانا فضل الرحمان

جعلی اور خلا ئی حکومت سے قو م کو نجا ت دلا نے کے لئے جلد آخر ی وار کریں گے: ...
جعلی اور خلا ئی حکومت سے قو م کو نجا ت دلا نے کے لئے جلد آخر ی وار کریں گے: مولانا فضل الرحمان

  


ڈیر ہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی اور خلا ئی حکومت سے قو م کو نجا ت دلا نے کے لئے جلد آخر ی وار کرینگے،ہم نے پہلے ہی تمام اپوزیشن جماعتو ں کو یہ کہاتھا کہ اسمبلیو ں میں حلف نہ اٹھا ئیں،اپوزیشن ہماری بات مان لیتی تو آ ج موجودہ کٹھ پتلی حکومت نہ ہو تی،اپوزیشن جما عتیں وزیر اعظم اور صدر کے الیکشن میں اختلاف کا شکار تھیں،ہم ایک محفوظ امت نہیں رہے،قومی زندگی کے خطوط کو از سر نو استوار کر نا ہو گا۔

ڈیر ہ اسماعیل خان میں عید ملن پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ کا بیانیہ فرسودہ ہو چکا ہے،ریا ست نیا بیانیہ تیار کرے، امریکہ امت مسلمہ کو دہشت گر دی کے نام پر بلیک میل کر رہا ہے اور دہشت گر دی کو فرو غ دینے کے اسباب پیدا کر رہا ہے جس میں ہماری اسٹیبلشمنٹ بھی شریک نظر آتی ہے ،دہشت گردی کو ختم کر نے والے اداروں نے قو م کو دہشت گر د ی کے خاتمے کی نوید سنا ئی تھی لیکن اب دہشت گردی دو با رہ سر اٹھا رہی ہے،اغوا ءبرائے تاوا ن کے واقعات آ ئے روز رو نما ءہو رہے ہیں،رو زانہ ہماری سر زمین پر خو ن بہہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے،مہنگا ئی آ ئے روز بڑھ رہی ہے ، ملکی معشیت کو تباہ کر دیا گیا ہے، روس بھی معاشی قوت تبا ہ ہو نے کی وجہ سے ٹوٹا،اگر اس جعلی حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو یہا ں پر بھی خو ن خرا بے کا خطر ہ ہے،اللہ نہ کر ے کہ ہمارے ملک کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی حیثیت کو ختم کر نے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،ختم نبوت پر حملے ہو رہے ہیں، ناموس رسالت ﷺکے

مسا ئل سر اٹھا رہے ہیں،آسیہ ملعونہ کو ملک سے باہر بھیج کر حکمران فخر کر ہے ہیں،ہم ایسے حکمرانوں کو اور عدلیہ کو قطعاً عزت نہیں دینگے جو ناموس رسالت ﷺکو عزت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستا ن کا جتنا وفادار ہو ں،اتنا کوئی جر نیل بھی پاکستان کا وفادار نہیں،پاکستان کی حفاظت ہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ قوم پر متنازعہ الیکشن اسٹیبلشمنٹ نے مسلط کیا،آ ج پاکستا ن اندرو نی اور بیرو نی طور پر خلفشار کا شکار ہے،الیکشن کمیشن فری الیکشن کرا نے میں نا کام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور ہماری ما ؤ ں بہنوں کو بے حیا ئی کی تر غیب موجو دہ حکومت ایک منظم طریقے سے دے رہی ہے اور اسی کو وہ تبدیلی کا نام دے رہی ہے،ہم ایسی تبدیلی پر لعنت بھیجتے ہیں،اس کے خلاف جنگ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تیر ہ کامیاب ملین مارچ ہو چکے ہیں اور اب ہمارا رخ اسلام آباد کی جانب ہو گا۔

مزید : قومی


loading...