پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی دھمکی پر وزیر خارجہ کا رد عمل

پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی دھمکی پر وزیر ...
پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی دھمکی پر وزیر خارجہ کا رد عمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت حماقت نہیں کرنا کیونکہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اس کا منہ توڑدیں گے اورفوری جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کا آج کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دنیا بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کا نوٹس لے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت یہ گیڈربھبکیاں بند کرے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ کو مخاطب کرکے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے، بھارت لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے، جبکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

مزید :

قومی -