ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تھوڑی سی رکاوٹ سے پریشان نہ ہو جایاکریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ سب کچھ اچھا کر دے گا اور آپ کو مشکلات سے نکال دے گا، بات تو عمل کی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات اب گھر پر توجہ دینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ آپ کی سخت ضرورت ہے سب کو اور آپ کا رول جس قدر اہم ہوگا، اتنا ہی بہتر رہے گا، سوچ لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ اگر روزگار پر سخت محنت کریں گے تو چند دنوں میں ہی آپ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج کا دن اہم ثابت ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

چھوٹی چھوٹی باتیں لے کر خود کو پریشانی میں مت ڈالا کریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا اور آپ کو مشکلات سے نکال دے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس بھی مسئلے میں ہیں۔ ستارے کو بتا رہے ہیں کہ اب وہ خاص نہیں رہے ۔ یہ پریشانیاں اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں اور آج خود اس کا اندازہ ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اگر فیصلے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تو استخارے کی مدد لیں۔ جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھائیں اور ابھی نیا کام شروع کرنے سے گریز کریں۔ تھوڑا انتظار کرلیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

روزگار کا مسئلہ انشاءاللہ اب جلد حل ہوگا اور عین خواہش کے مطابق ہی ایسا ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ڈوبی ہوئی رقم بھی واپس مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک اہم معاملے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ پچھلے دن بڑی سختی سے گزارے ہیں۔ ان شاءاللہ اس کا ازالہ بھی ہو جائے گا اور دلی مراد پوری ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

غیبی مدد دینے والا ستارہ ان دنوں آپ کا مکمل ساتھ دے رہا ہے۔ اگر نیت صاف رہی تو حالات اتنی شاندار تیزی کے ساتھ بدلیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن لوگوں نے اپنا کام تبدیل کرنا ہے۔ وہ تھوڑا سا انتظار کرلیں۔ ان کے لئے بہتر رہے گا۔ یہ دن اچھے جا رہے ہیں جو ماضی میں نقصانات ہوئے تھے اس کا ازالہ ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک کو ابھی کسی کام میں بھی جلد بازی نہیں کرنی اس طرح آپ کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ خود کو اللہ پاک کے سپرد کر دیں۔ وہ خود ہی اچھے سلسلے پیدا فرما دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بھی کام استخارے کے بغیر نہ کریں۔ اس طرح تو آپ کو اپنے کاموں میں نقصان ہوگا۔ آپ اللہ پاک پر بھروسہ کرکے خاموشی سے چلیں۔ حالات خود بخود سامنے آئیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -