سابق آئی جی سمیت پنجاب پبلک سروس کمیشن کے 3سینئر ممبر کورونا کا شکار، انٹر ویومنسوخ
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، سابق آئی جی پنجاب سمیت تین سینئر ممبران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی گزشتہ روز شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے ممبر و سابق آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی،طارق محمود خان اورجمشید افتخار میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی،ممبرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پرمتعلقہ کمیٹیوں کے گزشتہ روز شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے گئے،ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن میں کام کرنے والے متعدد دیگرافسرو ملازمین بھی وائرس کا شکار ہیں۔پبلک سروس کمیشن میں 25 ڈرائیورز سمیت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے کورونا سیمپل محکمہ ہیلتھ کے سپرد کردیئے گئے۔
،کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سیافسران و ملازمین میں خوف پایا جاتاہے