کورونا وائرس کے باعث ڈولفن فورس کااے ایس آئی جاں بحق

کورونا وائرس کے باعث ڈولفن فورس کااے ایس آئی جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹی ہیڈ کوارٹرزمیں تعینات اے ایس آئی عبدالحمیدکوروناوائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ اے ایس آئی عبدالحمید ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن میں ایم ٹی او تعینات تھا۔کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور پولیس میں شہیدوں کی تعداد 7 ہوگئی۔پولیس میں کورونا سے متاثرین کی تعدد 137 ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین حکومتی ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -