65سالہ بیوی کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

65سالہ بیوی کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65سالہ خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدگلہ دبا کر قتل کرکے فرار ہونے والے اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق۔ملزم جعفر عرف شیرانے ایک ماہ قبل بیوی کو غیرت کے نام پر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر نے کے بعد لاش کے اُوپر چارپائی رکھ کر بچوں کو ساتھ لے کرموقع سے فرار ہو گیا تھا۔مقتولہ سرور بی بی نے 15سال قبل پہلے شوہر کی وفات کے بعد ملزم جعفر عرف شیراسے دوسری شادی کی تھی۔

اور اس کے پہلے شوہر سے 7بچے جبکہ دوسرے شوہر ملزم جعفر عرف شیرا سے2جڑواں بچے ہیں۔ملزم جعفر عرف شیرازیادہ تر درباروں پر وقت گزارتا ہے اور کوئی کام نہ کرتاہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم اقدام قتل کے مقدمے میں 20سال سے پاکپتن پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن محبوب رشید میاں نے کہا ہے کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -