رواں سال سنگین مقدمات میں مطلوب5287 ملزموں کوگرفتارکیاگیا

رواں سال سنگین مقدمات میں مطلوب5287 ملزموں کوگرفتارکیاگیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری، عادی و عدالتی مجرموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دی ہیں۔ خصوصی ٹیمیں ہر تھانے کی حدود میں مجرمان کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں کر رہی ہیں۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر سنگین مقدمات میں مطلوب5287 اشتہاری،عادی مجرمان و عدالتی مفروران کو حراست میں لیا۔ اشتہاری مجرمان قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی،اغواء برائے تاوان و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارمجرموں میں 1484مجرمان اشتہاری، 1925عادی مجرم جبکہ1878عدالتی مجرم شامل ہیں۔

دوسرے اضلاع سے 239اشتہاری مجرمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -