پولیس بجٹ میں تیسری کٹوتی، آئند ہ مالی سال میں جاری سکیمیں مکمل نہیں ہو نگی

    پولیس بجٹ میں تیسری کٹوتی، آئند ہ مالی سال میں جاری سکیمیں مکمل نہیں ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) اگلے مالی سال میں پولیس کی نئی سکیموں کا آغاز تو دورکی بات جاری شدہ سکیمیں بھی مکمل نہیں ہونگی،حکومت نے رواں برس کے 2ارب 61کروڑ کے ترقیاتی بجٹ کوکم کرکے 99کروڑ کابجٹ اگلے سال کیلئے مختص کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں تیسراکٹ لگادیاہے، 2020۔2021کے ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال کاترقیاتی بجٹ 2 ارب61کروڑسے کم کرکے 99کروڑکردیاگیا،پنجاب پولیس کو 99کروڑبجٹ کے مطابق سکیموں کاتخمینہ لگاکربھجوانیکی ہدایت کی گئی ہے، آئی جی پنجاب نیترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے وزیراعلیٰ سے رابطے شروع کردئیے ہیں،پولیس کاترقیاتی بجٹ بڑھانے یانہ بڑھانے کاحتمی فیصلہ آج ہوگا۔صوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کی150سیزائدجاری شدہ سکیمیں ہیں جس میں تھانے،دفاتر،رہائش گاہوں کی تعمیرودیگرمنصوبہ جات شامل ہیں اورنئی سکیموں کیلیے ابتدائی طورپردس ارب مانگے تھے،حکومت نے مزیدکم کرنیکا کہاتھا،جس کے بعد3ارب سیزائد کے بجٹ کی ڈیمانڈکی تھی، اب حکومت نے مزید کم کرتے ہوئے نئی سکیمیں ختم کردی ہیں،اگلے مالی سال میں پنجاب پولیس کی کوئی بھی سکیم فنڈزکم ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے گی۔
،پولیس کی جاری سکیموں کومکمل کرنے کیلئے6ارب سے زائداخراجات چاہئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -