معذور کوٹہ میں بھرتی ہونیوالے 8 افراد کوتقرری لیٹر جاری

معذور کوٹہ میں بھرتی ہونیوالے 8 افراد کوتقرری لیٹر جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے تقرری لیٹر دئیے، افسران نے معذور کوٹہ میں آٹھ افراد کو بھرتی کے تقرری لیٹر جاری کر دئیے،معذور افراد کے کوٹہ میں حسن نعیم، جمیل مسیح، ناصر، شہباز مسیح اور صوبیہ بی بی کو سینٹری ورکر جبکہ ناصر کو محکمہ پولیس میں ماشکی، سلیم کو دھوبی اور اومان کو لانگری بھرتی کر لیا گیا۔

سی سی پی او لاہورکا کہنا تھاکہ معذور اور قوت بصیرت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں،پاکستان کے اس اہم طبقے کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ مخصوص کوٹہ سپیشل افراد کا حق ہے جو ان تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -