کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں،سی سی پی او

  کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں،سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی اولاہور ذوالفقارحمید نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد اور لاک ڈاون احتیاطی تدابیر کو چیک کرنے کے لئے مون مارکیٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز عبادت نثاراور ایس پی کیپٹن(ر)محمد اجمل بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے دوران چیکنگ کورونا ایس او پیز نامکمل ہونے پر متعدد دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ دکاندار حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو نظر انداز کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ مارکیٹ عہدیداران دکانوں پر حکومتی ایس پی او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ شہریوں کی سیفٹی اورسکیورٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس بغیر ماسک ڈرائیونگ پر کارروائی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 133 مقدمات درج کئے گئے،ڈویژنل افسران نے شہر بھر میں 193 سے زائد مارکیٹس کو چیک کیا۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر963 دکانوں کو سیل کیا گیا، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ کارروائی کینٹ ڈویڑن میں کی گئی۔اسی طرح بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 3060 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2830 دکانداروں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئیں۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ کورونا وبائسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا،شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباسے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -