سمن آباد،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

  سمن آباد،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد کی کارروائی،مطلوب بدنام زمانہ خطرناک ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد انوسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب بدنام زمانہ خطرناک مرکزی ملزم طلحہٰ شاہ گرفتار کر لیا۔ملزم طلحہٰ شاہ نے تقریباًڈیڑھ ماہ قبل ذاتی رنجش پرشہری خالد ادریس کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ملزم طلحہٰ شاہ قبل ازیں بھی اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث رہاہے اور سابقہ ریکارڈیافتہ ہے۔

مزید :

علاقائی -