چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں: ڈاکو 13لاکھ روپے سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں: ڈاکو 13لاکھ روپے سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق فیصل ٹاون علاقہ میں ڈاکووں نے رحمان کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکووں نے بلال کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکووں نے مجیب کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے،وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے ریحان کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکووں نے شہباز کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مغلپورہ میں ڈاکووں نے موسی سے22ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔داتا دربار کے علاقہ میں ڈاکووں نے واحد سے31ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے ازان سے14 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس سی، اقبال ٹان سے گاڑیاں، شادمان، مغلپورہ اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -