اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی 7روز کے دوران کارروائیاں

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی 7روز کے دوران کارروائیاں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے گزشتہ ہفتہ صوبہ بھر میں مختلف کارروائیاں کے دوران 967 ملین روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔ ملزمان اشفاق،محمد شاہدکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والے افراد سے 6 کلو گرام چرس اور 500 گرام ہیروئن،ملتان میں نزد چلڈرن ہسپتال ابدالی روڈ پر کارروائی کے دوران ملزم اشرف سے 1.400 کلو گرام ہیروئن، لاہور میں مختلف کارروائیوں کے دوران افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اور ایک پارسل کے ذریعے بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔پکڑے جانے والے افراد میں امداد حسین ولد محمد عارف اور منصب علی ولد محمد عارف جو کہ پاکپتن کے رہائشی ہیں اور عدنان حیدر ولد غلام حیدر سے 8.400 کلو گرام چرس، کالا شاہ کاکو - سیالکوٹ موٹروے پہ چیکنگ کے دوران نا معلوم منشیات فروشوں کی اے این ایف ناکہ پر فائرنگ اور فرار۔ ملزمان کی فائرنگ کے باوجود اے این ایف ٹیم کا ملزمان اور مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا ا س دوران ملزمان کی دوران فرار فائرنگ کی وجہ سے انکا اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ دو نامعلوم ملزمان فرا ر ہو گئے قبضے میں لی گئی گاڑی میں سے 5.500 کلو گرام ہیروئن اور 15.600 کلو گرام چرس برآمد جبکہ میانوالی میں کارروائی کے دوران ایک ٹرک میں سے 26 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اور دو ملزمان بنام رحمان سید ولد غلام احمد اور گل حبیب ولد محمد رزاق جو کہ مردان کے رہائشی ہیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔دوسری طرف سیالکوٹ میں کینڈا جانے والے ایک پارسل میں سے 1450 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پارسل لیاقت علی ولد محمد شریف کے نام سے بک کیا گیا۔ اے این ایف پنجاب کی جانب سے تمام کارروائیوں پر مقدمات درج اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -