نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے 40سالہ شخص جاں بحق

  نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے 40سالہ شخص جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب ٹاون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔مقتول کی شناخت 40سالہ رضوان کے نام سے ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -