صدر ڈویژن سے 183ملزم گرفتار

صدر ڈویژن سے 183ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 183 ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث09 گینگز کے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 33 لاکھ 31 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران31ملزمان کے قبضہ سے 30 پسٹلز، 01 رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے41ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے12کلو810گرام چرس اور270 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب19اشتہاری وعادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر62ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -