شہر میں تعینات 6 ایس ایچ اوزمیں کوروناکی تصدیق

شہر میں تعینات 6 ایس ایچ اوزمیں کوروناکی تصدیق

  

لاہور (کرائم رپورٹر) کورونا وبا نے لاہور کے ایس ایچ اوز کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا۔شہر میں تعینات 6 ایس ایچ اوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او لاری اڈہ شیخ عدنان سلطان، ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس،ایس ایچ اور باغبانپورہ محمد رضا اور ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد اسد۔ ایس ایچ او مناواں نیئر نثار اور ایس ایچ او سرور روڈ شعیب خان کورونا کا شکار ہو کر تمام ایس ایچ اوز سیلف آئسولیشن میں اپنے گھروں میں قرنطینہ ہوگئے۔ واضع رہے پولیس کی قیادت ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر اور ڈی ایس پی ایڈ من میاں قدیر احمد بھی کورونا کی زد میں ہیں جبکہ لاہورپولیس میں کورونا وبا کی زد میں اب تک 7 اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -