فوڈ اتھارٹی میں کو رونا کیسز 35سے تجاوز کر گئے، تمام دفاتر بند

  فوڈ اتھارٹی میں کو رونا کیسز 35سے تجاوز کر گئے، تمام دفاتر بند

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کرونا کیسز کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام دفاتر بند کر دیئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے تمام عملہ کو دو روز کیلئے چھٹی دے دی گئی۔ ہیڈکوارٹر، لیب، ٹریننگ سکول، آپریشن، ویجیلنس، ریسورس اینڈ لائسنسنگ سمیت تمام بلڈنگز بند کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر اور تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی تمام گاڑیوں کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جانے لگا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے دفتر کو دو روز میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، پیر اور منگل سٹاف کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔اس حوالے سے مزیدکہا گیا ہے کہ ڈس انفیکٹ کے بعد کام باقاعدہ ایس او پیز کے مطابق شروع کیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -