سستے پٹرول کا نایاب ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،زاہد حبیب

سستے پٹرول کا نایاب ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،زاہد حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے پٹرول سستا مگر نایاب ہونا حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔حکمران اپنے چہرے سے ریاست مدینہ کا مصنوعی ماسک اتارکرقادیانیوں کی سازشیں بند کروائے۔قادیانی نواز وزاء کو حکومت سے الگ کیا جائے۔تعلیمی نصاب سے حذف کیا گیا عقیدہ ختم نبوت کا مواد فوری بحال کیا جائے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزیر تعلیم مراد راس خود کو ان معاملات سے الگ نہ سمجھیں۔

عیقدہ ختم نبوت سے متعلق نکالا جانے والا لٹریچر شامل کرنا ہی ہوگا۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ حکومت کی غیر متوازن پالیسیوں نے تاجروں۔صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو بے روزگا۔مزدور طبقہ کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔حکمرانوں کے پاس ماسوائے جھوٹ بولنے بلند وبانگ دعووں اور عوام کو دینے کیلئے طفل تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔حکمران یاد رکھیں زبانی جمع تفریق کا پہاڑا اب زیادہ دیر تک نہیں رٹا جا سکتا۔پاکستان کے شہنشاہ حکمرانوں کو امریکی عوام کا غصہ مد نظر رکھنا چاہئے۔پاکستان کے غریب عوام نے احتجاج کیا تو حکمران کو رخصت ہونا ہی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے سابقہ حکمرانوں کی خامیاں بیان کر کر کے اپنی حکومت کو مزید دوام نہیں بخش سکتے۔پاکستان کی تاریخ میں صحت کے نام پر بد ترین کرپشن کی جا رہی ہے عمران خان کورونا فنڈز کے استعمال پر کمیٹی بنائیں اور قوم کو بتایا جائے پیسہ کہاں سے آیا اور کہاں خرچ ہوا؟۔#/s#