ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں،پی ایم اے

ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں،پی ایم اے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی حفاظت کے حکومتی انتظامات شرمناک حد تک ناکافی ہیں۔ پی ایم اے لاہورکے کئی سینئر ڈاکٹرز اس وقت کرونا کا شکار ہو کر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہوکے ایک اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور پروفیسر ملک شاہد شوکت نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر عمار انور، ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔عہدیداران نے بتایا کہ ڈاکٹر منور جاوید میاں صدر پی ایم اے پنجاب، صدر پی ایم اے سیالکوٹ، ڈاکٹر وسیم مشتاق خثناء فاطمہ ہسٹو پتھا لوجسٹ،سلمان طاہر، پروفیسر اعجاز احسن،،پروفیسر حافظ مقصود وغیرہکرونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور حکومت پنجاب کا کوئی نمائندہ ان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے نہیں۔ عہدیداران نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے فی الفور حکومتی محکموں کا قبلہ درست کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -