رنگ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں ہارٹیکلچر کاکام جلد مکمل کیا جائے،مظفر خان

  رنگ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں ہارٹیکلچر کاکام جلد مکمل کیا جائے،مظفر خان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کا رنگ روڈ کے انٹر چینجز کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر مدثر اعجاز، پروجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ اختر محمود، ڈیزائنر رضوان بیگ بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے رنگ روڈ کے علاقہ جات کماہاں، آشانہ اور گجومتہ انٹرچینج پر ہارٹی کلچر اور تعمیراتی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ اختر محمود کو ہارٹی کلچر اور تعمیراتی کام کو ایک ہفتہ میں مکمل کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کہا کہ پی ایچ اے کے باغبان اور ملازمین شہر کی مین شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے ورکرز ایس او پیز کے ساتھ فیلڈ اور دفاتر میں کام کررہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -