احساس پروگرام سے ضروتمندوں کی شفاف مدد کی جارہی ہے،شاہد صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل کر یں خود بچیں دو سروں کو بچا ئیں، احساس پروگرام سے ضرورت مند شہریوں کو بارہ ہزار روپے کی رقم شفاف طریقے سے دی جا رہی ہے۔
، تحریک انصا ف حکومت کو موجودہ حالات میں بے روزگار ہونے والوں کی پریشانیوں کا ادراک ہے۔ان خیا لات کااظہارنے انہوں نے تحریک انصا ف گوجرانولہ کے وفد سے گفتگوکر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نے کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں غریب اور پسے ہوئے طبقات کی مالی امداد، چھوٹے دوکانداروں، صنعتوں اور تعمیرات کے لئے ریلیف شامل ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ چھوٹے دکاندار اور مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ سماجی فاصلے برقرار ر رکھنا اور ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔ شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلا کم ہو گا۔