چیف جسٹس بوڑھے پینشنرز کو ان کا حق دلوائیں، ایکشن کمیٹی

چیف جسٹس بوڑھے پینشنرز کو ان کا حق دلوائیں، ایکشن کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) نیشنل بینک پینشنرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کرامت علی شاہ بخاری، سرپرست اعلیٰ محمد سلیم بٹ، ترجمان ظفر صادق، صدر ریاض احمد خان، سینئر نائب صدر میاں سعید احمد، نائب صدر اشفاق احمد مغل، سیکرٹری جنرل وقار زیدی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلیم چودھری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد ارشد ہیرو، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد اسلم حسین، سیکرٹری فنانس محمد عباس مسلم، سیکرٹری تعلقات عامہ فاروق احمد ڈار، انفارمیشن سیکرٹری محمد انور چوہدری، لیگل ایڈوائزر چوہدری محمد اختر، میڈیا انچارج طارق سعید بٹ نیز اراکین مجلس عاملہ زاہد حسین، معین الدین، تنویر احمد خلیفہ، شیخ سعید احمد، طاہر حمید اور ر ضوا ن رسول کے علاوہ این بی پی ایکس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کوکب اقبال، جنرل سیکرٹری عمر حیات خواجہ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بتیس ماہ کے دوران اپنے حقوق کا انتظار کرتے کرتے تقریبا چار سو سے زائد پینشنرز فوت ہوچکے ہیں،چیف جسٹس سے در د اپیل ہے کہ مجبور بوڑھے پینشنرز کو ان کے حقوق دلوا کر ان کی دعائیں لیں۔