معروفوحانی شخصیت حافظ صغیر احمد سپر دخاک،علماء کا اظہار تعزیت

  معروفوحانی شخصیت حافظ صغیر احمد سپر دخاک،علماء کا اظہار تعزیت

  

لاہور (پ ر)ملک کی معروف روحانی شخصیت جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ و خانقاہ احسانیہ امدایہ چوبرجی لاہور کے سرپرست و بانی الحاج حافظ صغیر احمد علالت کے بعد لاہور میں تقریباً 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم انتہائی متقی پرہیز گار اور نیک سیرت انسان اور برصغیر پاک و ہند کی نامور علمی و روحانی شخصیت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی کے خلیفہ مجاز تھے۔ نماز جنازہ عید گاہ بہاولپور روڈ نزدثریا عظیم ہسپتال چوبرجی میں بڑے بیٹے مولانامفتی انیس احمدمظاہر ی نے پڑھائی، قبرستان میانی صاحب لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا زاہد الراشدی،مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا میاں محمد اجمل قادری، صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی،انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد بن سعید،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا مفتی عبدالوحید مکی،مولانا عمر عبدالحفیظ مکی،مولانا اسعد محمود مکی،مولانا طاہرمکی نے اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -