عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھروں میں رہیں،ثانیہ کامران

عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھروں میں رہیں،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کا اجلاس ویڈیولنگ کے ذریعے ہوا جس کی صدارت ثانیہ کامران نے کی، اجلاس میں سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی عہدیداران نے ثانیہ کامران کو ممبر پنجاب اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کی، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اجلاس سے صدر ثانیہ کامران اورجنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لئے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر، طبی عملہ، پولیس اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

، عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں، اجلاس میں ایڈوائزر ٹومرکزی صدر وومن ونگ شبنم جہانگیر، سینئر نائب صدر ملیحہ حسین، سیکرٹری اطلاعات رضوانہ غضنفرسمیت دیگر عہدیداران خواتین نے شرکت کی 

    میڈیا سیل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -