تحریک انصاف مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے دورِ اقتدار میں ایسے ایسے مافیاز کو پروان چڑھایا ہے جن سے اب تحریک انصاف کی حکومت نبردآزما ہے دیگر مافیاز کی طرح پٹرول مافیا نے بھی سر اُٹھا لیا ہے۔
جس کو کچلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تحریک انصاف کسی مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔