کورونا کی وباء نے پاک،چائنہ معیشت کو دھچکا لگایا،ضمیر احمد بٹ

کورونا کی وباء نے پاک،چائنہ معیشت کو دھچکا لگایا،ضمیر احمد بٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ،چیئرمین حاجی فداحسین،صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ جان،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی،سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے پاکستان،چین کی معیشت کو دھچکا دیا ہے لیکن ان حالات میں حکومت کو بلا شبہ عوام کے لئے ہر سہولت کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم معیشت کے کمزور شعبوں پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اسے توانا بنانے کی ہر ممکن سعی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

 اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ہمیں متحد ہو کرکرونا وائرس کے تدارک کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں تا کہ معیشت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -