اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے جامعہ کی زمین پر قبضہ کی مذمت

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے جامعہ کی زمین پر قبضہ کی مذمت

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر ناجائز قبضے اور دیگر معاملات پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر با اثر افراد کے قبضے اور حکومت کی جانب سے مجوزہ ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ لانے پر تفصیلی بحث کی گئی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، جاوید سمیع اور دیگر نے  یونیورسٹی کی زمین پر با اثر افراد کی طرف سے قبضہ کرنے کی مذموم کوشش کی بھرپور مذمت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -